پشاور: محکمہ ہائیر ایجوکیشن اور آرکائیوز لائبریز خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام تین روزہ کتب میلہ شروع

پشاور: محکمہ ہائیر ایجوکیشن اور آرکائیوز لائبریز خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام تین روزہ کتب میلہ شروع

میلے کا افتتاح صوبائی مشیر اطلاعات و ہائیر ایجوکیشن مشتا ق غنی نے کیا ۔آرکائیوز لائبریری پشاور میں منعقد ہ کتب میلے مختلف موضوعات پر مبنی کتابوں کے سٹالز لگائے گئے تھے جس میں شرکاءنے گہری دلچسپی ، مشیر اطلاعات مشتاق غنی نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکس میں اضافے سے کتابوں کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

میلے میںشریک خواتین کا کہنا تھا کہ کتاب بہترین دوست ہوتا ہے اور مطالعہ کئے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی،آگے بڑھنے کیلئے خواتین کو بھی کتابوں میں دلچسپی لینا چاہیے۔کتب میلہ میں عام شہریوں کے علاوہ طلباءو طالبات نے بھی گہری دلچسپی لی اور کتب بینی کے فروغ کیلئے محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی کاوششوں کو سراہا ۔

مصنف کے بارے میں