خورشید شاہ کے بیان پر آصفہ بھٹو زرداری برہم

خورشید شاہ کے بیان پر آصفہ بھٹو زرداری برہم

اسلام آباد: سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کی بہن آصفہ بھٹو زرداری اپوزیشن لیڈر کو قومی اسمبلی میں خواتین سے متعلق بیان برہم ہو گئی۔ آصفہ بھٹو کہتی ہیں کہ خواتین کے بارے میں نازیبا بیانات کسی صورت برداشت نہیں کئے جا سکتے۔

bc2486b6cac5cbce62678d63422fb5ae

انہوں نے کہا خواتین کے متعلق نازیبا باتیں پارلیمنٹ میں بڑے عرصے سے ہوتی چلی آ رہی ہیں۔ اس طرح کے نازیبا ریمارکس کسی صورت برداشت نہیں کئے جا سکتے۔ امید ہے خورشید شاہ اس پر معذرت کریں گے۔

f526b14be1af7fd2ee6bc0c9ce81732d

واضح رہے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر سردار ایاز صادق نے ریمارکس دیئے تھے کہ خواتین ارکان خاموش ہو جائیں یا باہر جا کر بات کریں جس پرخورشید شاہ نے کہا کہ خواتین کو بولنے دیں یہ باتیں نہ کریں تو بیمار ہو جائیں گی۔ اس پر اسپیکر نے کہاں کہ وہ خواتین کا استحقاق مجروح کر رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں