پاکستانی شہری کیلئے کرینہ کپور دبئی پہنچ گئیں

پاکستانی شہری کیلئے کرینہ کپور دبئی پہنچ گئیں

دبئی :بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کے شومیں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کرینہ کپور نے دبئی کا مختصر دورہ کیا جس دوران پاکستانی ڈیزائنر کے شو میں شرکت کی فراز منان کا جمیرہ کے علاقے میں ایک سٹور ہے اور کرینہ کپور پہلے ہی ان کیلئے کئی مرتبہ ماڈلنگ کرچکی ہیں ۔

 معروف ڈیزائنر نے کلیکشن پیش کی ، فن کی دیوی کرینہ کپور لہنگے میں  مکمل بھارتی دکھائی دے رہی تھیں ۔فراز منان کی کلیکشن میں ایک ٹرینڈ  کی جھلک  تھی ، یہ دراصل دلہنوں کے لباس تھے جو چکاچوند روشنیوں میں رہنا چاہتی ہیں۔