جرمنی گولن تنظیم کے کارکنوں کی پناہ کے لئے بہترین جگہ ہے،ترک وزیراعظم

جرمنی گولن تنظیم کے کارکنوں کی پناہ کے لئے بہترین جگہ ہے،ترک وزیراعظم

انقرہ : ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کہا ہے کہ جرمنی، فتح اللہ گولن کے کارکنوں کی پناہ کےلئے بہترین جگہ ہے ۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نے ایک نجی ٹی وی چینل پر امریکی صدر ٹرمپ کے الفاظ کو دہرایا کہ 15 جولائی کو ترکی میں بغاوت کی کوشش کی گئی جسے صدر اردگان نے ناکام بنایا۔انہوں نے کہا کہ گولن تنظیم کے کارکن بے دھڑک ہو کر جرمنی میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اور جو لوگ ترکی سے فرار ہوئے ان کے لیے جرمن حکومت نے تمام سہولیات مہیا کی ہیں اور وہ خود کو وہاں کافی محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے گولن کی ترکی حوالگی کے سلسلے میں بتایا کہ اس بارے ہم نے تمام قانونی تقاضے پورے کر دیے ہیں اور نتیجے کے منتظر ہیں۔ یلدرم نے کہا کہ نئی امریکی حکومت ہمارے مطالبات کو سنجیدہ لے رہی ہے اور امید ہے کہ امریکی حکومت گولن کی ترکی حوالگی میں مثبت کردار اداکرے گی۔