پریانکا نے شاہ رخ کی شادی کی درخواست کیوں مسترد کی؟

پریانکا نے شاہ رخ کی شادی کی درخواست کیوں مسترد کی؟

ممبئی: بالی ووڈ  اداکار  شاہ رخ خان  اگر کسی لڑکی کو شادی کی پیشکش کریں تو کیا وہ انکار کرے گی؟ شاید نہیں، مگر ایک خاتون ایسی بھی ہیں جنہوں نے شاہ رخ کی شادی کی درخواست پر ناں کہہ دیا تھا۔
وہ خاتون کوئی اور نہیں بلکہ اداکارہ پریانکا  چوپڑا  ہیں اور شاہ رخ خان نے انہیں شادی کی پیشکش 17 سال قبل کی تھی جب پریانکا چوپڑا  کو شاید کوئی جانتا بھی نہ ہو۔
دراصل یہ ان دونوں فنکاروں کی 17 سال قبل ہونے والی پہلی ملاقات تھی جب 2000ءمیں پریانکا چوپڑا مس انڈیا کے مقابلے میں صف آرا تھیں۔ ججز کے پینل میں شاہ رخ خان موجود تھے جنہوں نے مقابلہ ختم ہونے کے بعد ازراہ مذاق پریانکا چوپڑا کو شادی کی پیشکش کر ڈالی۔

شاہ رخ خان نے پریانکا کو  3 آپشن دیئے  کہ وہ کس سے شادی کرنا چاہیں گی۔  آپشنز  میں اپنے ساتھ  کرکٹر اظہر الدین اور ایک دولتمند بزنس مین کو رکھا۔
پریانکا کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسے کھلاڑی سے شادی کرنا چاہیں گی جس پر وہ خود اور پورا ملک فخر کرے۔

مصنف کے بارے میں