اسد سے خلع کا فیصلہ واپس نہیں لیا ،صلح کا معاملہ چل رہا ہے، وینا ملک

وینا ملک نے کہاکہ اسد سے خلع کا فیصلہ واپس نہیں لیا ہے جب کہ صلح کا معاملہ چل رہا ہے

اسد سے خلع کا فیصلہ واپس نہیں لیا ،صلح کا معاملہ چل رہا ہے، وینا ملک

کراچی: معروف اداکارہ وینا ملک کا کہنا تھا کہ اپنے ملی نغمہ ’’اے دشمن وطن ‘‘ کے ذریعے اپنے ملک کو ایک پیغام دینے کی کوشش کی ہے مجھے خوشی ہے کہ سوشل میڈیا پر بے انتہا مقبولیت ملی ہے جس کی وجہ سے اس کو باقاعدہ ریلیز کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ کراچی میرا پسندیدہ شہر ہے اس لیے یہاں اپنے سونگ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیاتھا جب کہ لاہور میرا گھر ہے، گائیکی سے لگاؤ ہمیشہ رہا ہے لیکن خود گانے کی کوشش اب کی ہے اور ابتداء قومی نغمے سے کیاہے۔

اداکارہ نے کہا کہ قومی گیت گانے کامقصد محب وطن ہونے کا ثبوت دینے کی کوشش کی ہے اس ملک نے عزت دولت شہرت دی ہے اب اس کو لوٹانے کاوقت آگیاہے۔ اداکارہ ہوں فلم کی آفر آئی تو ضرور سوچوں گی لیکن معیاری فلم ہی میرا انتخاب ہوگی۔