کینیڈین پولیس نے 3 سالہ بچے کا چالان کردیا

کینیڈین پولیس نے 3 سالہ بچے کا چالان کردیا

ٹورنٹو: کنیڈین پولیس نے سڑک پر تیز رفتاری سے بیٹری کار چلانے پر تین سالہ بچے کا چالان کر دیا۔

کینیڈا میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ، ایک 3 سالہ بچہ بیٹری سے چلنے والی اپنی کھلونا جیپ کو تیز ڈوراتا ہوا سڑک پر آ گیا، قریبی موجود ٹریفک سارجنٹ نے جب یہ دیکھا تو موقع پر ہی اس کو ٹریفک خلاف ورزی پر ٹکٹ تھما دیا۔

خبروں کی زینت بننے والے اس بچے کی ماں جو پہلے ہی اس کی شرارتوں سے تنگ تھی، ماں نے جب بیٹے کا یہ نیا کارنامہ سنا تو سر پکڑ لیا۔

اس واقعے کے بعد نیتھن کی ماں نے مزید کسی پریشانی سے بچنے کے لیے بچے کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مصنف کے بارے میں