عامر دنیا کے سب سے اچھے شوہرہیں، نرجس

آپ دنیا کے سب سے اچھے شوہرہیں

عامر دنیا کے سب سے اچھے شوہرہیں، نرجس

لاہور: پاکستان کرکٹ  ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر آج اپنی 25ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ عامر کی اہلیہ نرجس نے ٹوئٹر پر انہیں خوبصورت انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی۔قومی ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر نے  13اپریل 1992کو راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں آنکھ کھولی۔ 2009 پہلا ایک روزہ میچ کھیلنے والے محمد عامر کی عمر اس وقت محض 17 سال تھی۔

2010 میں سلمان بٹ اور محمد آصف کے ساتھ اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث ہونے پر 5 سال کی پابندی کا سامنا کرنے والے محمد عامر نے گزشتہ سال ستمبر میں اپنی وکیل نرجس کو اپنا جیون ساتھی منتخب کیا جنہوں نے کڑے وقت میں عامر کا بھرپور ساتھ دیا تھا۔