مردان: دو طلبا تنظیموں میں تصادم، ایک طالب علم جاں بحق

مردان: دو طلبا تنظیموں میں تصادم، ایک طالب علم جاں بحق

مردان: مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی گارڈن کیمپس میں طلباء کے دو گروپوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک طالب علم جاں بحق ہو گیا۔ تشدد سے جاں بحق ہونے والے طالب علم کی شناخت مشعال کے نام سے ہوئی ہے جو عبدالولی خان یونیورسٹی میں شعبہ ابلاغ عامہ کا طالب علم تھا۔


یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی، فائرنگ اور توڑ پھوڑ کے نتیجے میں 5 طالب علم زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق طلباء گروپوں میں ہنگامہ آرائی کے بعد یونیورسٹی کیمپس کو غیر معینہ مدت تک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں