نیپال میں پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل کو بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے اغوا کیا

نیپال میں پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل کو بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے اغوا کیا

اسلام آباد : نیپال میں کرنل(ر)حبیب ظاہر کے اغوا میں را کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے ، حبیب ظاہر نے جس ویب سائیٹ پر نوکری کا اشتہار دیکھ کر اپلائی کیا تھا وہ سب جعلی آسامیاں ہیں اور ایک سال سے ویب سائیٹ پر موجود ہیں ۔

اس ویب سائیٹ کی ہوسٹنگ بگ راک ڈاٹ ان کا دفتر ممبئی میں اور اس کا ایڈریس اولڈ نگر داس روڈ ممبئی مہاراشٹر ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹیٹ سلوشنز اور تاج محل ویب سائیٹ کا کوڈنگ سٹائل بھی ایک جیسا ہے ، ویب سائیٹ کو ہوسٹ کرنیوالے بگ راک کا رابطہ نمبر 00912230797900 ہے ۔

کرنل (ر)حبیب ظاہر کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو کو سزائے موت کا اعلان ہوتے ہی بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے اور ایسی حرکتیں کر کے پاکستان کو تنگ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ اس معاملے کو جلد حل نہ کیا گیا تو اس معاملے کو برطانوی حکومت کے ساتھ بھی اٹھایا جا سکتا ہے ۔  

ریٹائرڈ کرنل سے رابطہ کرنے والا برطانوی نمبر بھی اصلی نکلا جس کے لیے حبیب ظاہر کی گمشدگی کا معاملہ برطانوی حکومت سے اٹھایا جاسکتا ہے جب کہ کرنل ریٹائرڈ کے خاندان نے اقوام متحدہ کے لاپتہ افراد ورکنگ کمیشن سے بھی رابطہ کیا ہے، اس سے قبل ابتدائی معلومات تھی کہ یہ نمبر کمپیوٹر جنریٹڈ ہے۔

واضح رہے کچھ روز قبل پاک فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل حبیب ظاہر نیپال میں لاپتہ ہوگئے تھے۔

مصنف کے بارے میں