لاہورائیر پورٹ میں سیگریٹ نوشی پر پابندی عائد

لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر منیجر ریاض الدین نے ڈپٹی مینجر کو سیگریٹ پینے پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا اور اس کے ساتھ ہی تمام عملے کو سگریٹ نوشی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ کے منیجر ریاض الدین نے ائرپورٹ کے مختلف دفاتر کا حصول کے مطابق دورہ کیا تو اس اثناءمیں ڈپٹی ائرپورٹ منیجر قیصر یار کو سگریٹ نوشی کرتے دیکھ کر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بھاری جرمانہ کردیا۔
اس کے ساتھ ہی ا±نہوں نے ائرپورٹ کے دیگر عملے کو سگریٹ نوشی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون پر عمل درآمد نہ کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔