لاڑکانہ میں پولیس اہلکار آپس میں ہی لڑپڑے، فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق

لاڑکانہ میں پولیس اہلکار آپس میں ہی لڑپڑے، فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق

لاڑکانہ :  نواحی گاؤں بٹرا میں ضلعی کونسل کے ضمنی الیکشن کے دوران ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران نے آپس میں جھگڑ کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔


لاڑکانہ کے نواحی گاؤں گوٹھ بٹرا میں ضلع کونسل کے ضمنی انتخاب کے موقع پر اے ایس آئی خان لاشاری اور اے ایس آئی صدر الدین جونیجو کو سیکیورٹی کے فرائض سونپے گئے تھے، پولنگ کے آغاز پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی اور بات ہاتھا پائی تک جاپہنچی ،اسی اثنا میں خان لاشاری نے فائرنگ کردی جس سے صدر الدین شیخ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں پولیس افسران کے درمیان کافی عرصے سے تعلقات انتہائی خراب تھے اور اس سے پہلے بھی وہ آپس میں الجھ چکے تھے۔ اے ایس آئی خان لاشاری کو گرفتار جب کہ لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

نیوویب ڈیسک< News Source