رمضان المبارک پیکج کے پہلے مرحلے کا آغاز , اشیاء کی قیمتوں میں کمی

رمضان المبارک پیکج کے پہلے مرحلے کا آغاز , اشیاء کی قیمتوں میں کمی

رمضان المبارک پیکج کے پہلے مرحلے کا آغاز , اشیاء کی قیمتوں میں کمی

لاہور:یوٹیلیٹی اسٹورز پررمضان المبارک پیکج کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا۔ سات سو سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز نے رمضان المبارک کے آغاز سے ایک ماہ قبل ہی  رمضان پیکج کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا۔ اشیائے صرف کی سات سو سے زائد برانڈز کی قیمت میں کمی کردی گئی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن حکام کے مطابق قیمتوں میں کمی فوری طور پر نافذ العمل ہوگئی ہے۔

رمضان پیکج کے تحت جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے ان میں گھی، کوکنگ آئل،چائے ،مصالحہ جات، دودھ، کھجور اور مشروبات وغیرہ شامل ہیں۔