بہترین کھلاڑی تیار کرکے ہم دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں: ظہیر عباس

بہترین کھلاڑی تیار کرکے ہم دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں: ظہیر عباس

لاہور : ہیڈآف کرکٹ اکیڈیمز سپورٹس بورڈ پنجاب ظہیر عباس نے کہا ہے کہ بہترین کھلاڑی تیار کرکے ہم دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں ہمارا ماضی شاندار رہا ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق کرکٹ اکیڈیمز میں کھلاڑیوں کی تربیت کرکے سپورٹس میں بہتری لانے کی کوششیں جاری ہیں. 

ان خیالات کا اظہار ماڈل ٹاؤن لاہور میں قائم کی گئی کرکٹ کوچنگ اکیڈیمی کے دورہ کے موقع پر کیا ہے، ہیڈ آف کرکٹ اکیڈیمز سپورٹس بورڈ پنجاب ظہیر عباس نے کہا کہ کرکٹ کوچنگ اکیڈیمز میں کوچز کے ساتھ ساتھ فزیکل ٹرینر بھی رکھے گئے ہیں جو کھلاڑیوں کو فزیکل ٹریننگ کروا رہے ہیں تاکہ کھلاڑی بہتر طریقے سے اچھی کارکردگی دیکھا سکیں،ظہیرعباس نے ٹریننگ اور فٹنس سیشن میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا.

 انہوں نے مزید کہا ہے کہ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن سپورٹس کے فروغ کیلئے بہترین اقدامات کر رہے ہیں ، نوجوانوں کوچاہیے کہ وہ گراؤنڈز میں آئیں انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

مصنف کے بارے میں