زرمبادلہ کے ذخائر میں19کروڑ36لاکھ ڈالر اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر میں19کروڑ36لاکھ ڈالر اضافہ

کراچی: زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران19کروڑ36لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 21ارب74کروڑ41لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق7اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے پر سٹیٹ بینک کے ذخائر 21 ارب 55 کروڑ 5 لاکھ  ڈالر سے بڑھ کر 21 ارب 74  کروڑ  41 لاکھ  ڈالرز  کی سطح پر جا پہنچے۔

اس دوران سٹیٹ بینک کو ملٹی لٹرل ذرائع سے 317ملین ڈالر موصول ہوئے جس کے نتیجے میں مرکزی بینک کے ذخائر 22کروڑ21لاکھ ڈالر اضافے سے 16ارب68 کروڑ 82لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2کروڑ85لاکھ ڈالر کمی سے 5ارب5کروڑ59لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔

گزشتہ ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک نے 118ملین ڈالر کی بیرونی اور دیگر ادائیگیاں بھی کیں۔

مصنف کے بارے میں