سلمان کے بعد اب رنبیر اور کترینہ کے درمیان بھی تعلقات میں بہتری

سلمان کے بعد اب رنبیر اور کترینہ کے درمیان بھی تعلقات میں بہتری

سلمان کے بعد اب رنبیر اور کترینہ کے درمیان بھی تعلقات میں بہتری

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی فلم ’’جگا جاسوس‘‘ 4 سال سے زیر تکمیل ہے اور دونوں اداکاروں کے درمیان ناراضی کے باعث فلم کی نمائش کی تاریخ بھی کئی بار بڑھائی جاچکی ہے جب کہ دونوں اداکاروں کے ایک دوسرے سے کنارہ کشی کے بعد کترینہ نے رنبیر کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے تشہیری مہم کا بھی بائیکاٹ کردیا تھا لیکن اب اداکارہ نے اپنے فیصلے میں ردوبدل کردیا ہے۔

کترینہ کیف نے رنبیر کپور کے ساتھ ہدایتکار انوراگ باسو کی فلم’’جگا جاسوس‘‘ کی تشہیری مہم کے لیے آمادگی ظاہر کردی ہے جس کی تصدیق رنبیر نے بھی کردی ہے۔ رنبیر کا کہنا تھا کہ کترینہ نے بڑی محنت سے فلم میں کام کیا ہے اسی لیے یہ جتنی میری فلم ہے اتنی ہی کترینہ کی بھی ہے جس کی تشہیر بھی ہم بھرپور طریقے سے ایک ساتھ کریں گے۔