بینک اے ٹی ایمزآپ کی صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں، ماہرین

نیویارک: امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایم کا زیادہ استعمال مختلف بیماریوں میں مبتلا کر سکتا ہے۔تحقیق کے دوران پتا چلا کہ اے ٹی ایمز کے کی پیڈز مختلف اقسام کے جراثیم سے پ±ر ہوتے ہیں جو صارفین کے ہاتھوں پر منتقل ہوجاتے ہیں۔

دوران تحقیق ریسرچ ٹیم نے نیویارک کے مختلف علاقوں میں قائم 66 مشینوں کا خصوصی آلات کی مدد سے جائزہ لیا۔ کی پیڈز پر انہیں انسانی جلد پر پائے جانے والے یک خلوی جان داروں سے لے کر مختلف جگہوں اور ماحول میں رہنے والے جراثیم نظر آئے۔

جراثیم کے علاوہ کی پیڈز پر مختلف غذاو?ں کے ننھے ذرات بھی چپکے ہوئے پائے گئے۔یوں جراثیم کی موجودگی کے علاوہ ماہرین کو یہ بھی اندازہ ہو گیا کہ کس علاقے میں ان دنوں کون سی غذا زیادہ استعمال کی جارہی ہے ،مثلاً چائنا ٹاو?ن میں مچھلی کا استعمال عروج پر تھا، مرکزی ہارلیم کے باسی مرغی شوق سے کھار ہے تھے جبکہ مین ہٹن کے باسیوں کا زور ا?بلی ہوئی غذائیں کھانے پر تھا۔اے ٹی ایمز کے کی پیڈز پر موجود جراثیم کا تجربہ گاہ میں تجزیہ کرنے کے بعد سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ ان میں سے بیشتر بے ضرر تھے تاہم کچھ جراثیم ایسے ہیں جن سے صارفین مختلف امراض میں بھی مبتلا ہوسکتے ہیں۔