جسے موقع ملتا ہے وہ کرپشن ضرور کرتا ہے، سعد رفیق

جسے موقع ملتا ہے وہ کرپشن ضرور کرتا ہے، سعد رفیق

راولپنڈی:وزیرریلوےخواجہ سعدرفیق نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ جسے موقع ملے وہ کرپشن ضرور کرتا ہے.انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہےکہ کرپشن ہمارےمعاشرےمیں سرائیت کرچکی ہے اس سے چھٹکارہ حاصل کرنا بہت مشکل ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں انجمن تاجران کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کرپشن کا ناسور ہماری جڑوں میں رچ بس گیا ہے ۔ جسے بھی موقع ملتا ہے وہ کرپشن ضرور کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاستدان صرف قانون بناتےہیں،عملدرآمدانکا کام نہیں ہے۔پارلیمنٹ کی طاقت کے بارے میں  ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جب بھی حالات بگڑےپارلیمنٹ نےمسائل حل کئے.انہوں نے کہا کہ تبدیلی ووٹ سے آسکتی ہے ،طاقت سے نہیں.اپوزیشن میں بہت مزے تھے ہم بھی جیل گئے .جیل کاٹنی آسان ہے اقتدارسنبھالنا مشکل کام ہے. تنقید اورمطالبہ کرناآسان کام ہےلیکن جب گلےپڑتی ہےپھرسمجھ آتی ہے.

انہوں نے مزید کہا کہیکےبعددیگرے4 مارشل لاء کا سامنا کرنا پڑا  .مارشل لاءکےبعدجوکونسلرنہیں بن سکتاتھاوہ وزیر اعظم بن گیا .سیاسی جماعتوں کوپنپنے کاموقع

نہیں دیاگیابہت لوگ ہم نےکھودئیے .جب بھی اقتدارمیں آئےہمارےخلاف سازشیں شروع ہوگئیں. ایٹمی دھماکے کا تحفہ دینے والے کو ملک بدر کیا گیا  .انہوں نے کہا کہ بہتری آنے میں وقت لگتا ہے ،ہم آگے بڑھ رہے ہیں. پاکستان کی عوام جمہوریت سے محبت کرتے ہیں۔