سب کچھ چھوڑ سکتی ہوں لیکن اداکاری کو چھوڑنے بارے سوچ بھی نہیں سکتی،کرینہ کپور خان

سب کچھ چھوڑ سکتی ہوں لیکن اداکاری کو چھوڑنے بارے سوچ بھی نہیں سکتی،کرینہ کپور خان

 ممبئی : بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ سے اداکاری کے شعبے کو اپنانا چاہتی تھیں اور اسے چھوڑنے یا اس کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتی۔
کرینہ کپور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ ہمیشہ سے اداکاری کے شعبے کو اپنانا چاہتی تھیں لہذا 18 سال اداکاری کرنے کے بعد وہ سب کچھ سوچ سکتی ہیں لیکن اداکاری کو چھوڑنے یا اس کے بغیر زندگی کو تصور نہیں کر سکتیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ کرینہ کپور خان ہدایتکار ششانکا گھوش کی فلم ’’ویر دی ویڈنگ‘‘ میں دکھائی دیں گی جس میں ان کیساتھ اداکارہ سونم کپور،سوارا بھاسکر،شیکھا تلسانیا بھی شامل ہیں۔فلم رواں سال یکم جون کو ریلیز کی جائیگی۔