آئندہ انتخابات سے قبل حکومت کا نیب قوانین میں تبدیلیاں لانے کا فیصلہ

آئندہ انتخابات سے قبل حکومت کا نیب قوانین میں تبدیلیاں لانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:آئندہ عام انتخابات سے قبل حکو مت نے نیب (قومی احتساب بیورو) کے قوانین میں تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں 30 سال سے زائد خاتون سے شادی کرنے پر 20 ہزار ریال کا اعلان

تفصیلات کے مطابق نیب قوانین میں تبدیلیوں کا مجوزہ بل کے مطابق صوبائی ملازمین نیب کے دائرہ کار میں نہیں آسکیں گے جبکہ مجوزہ بل کے مطابق نیب کا دائرہ کار صرف وفاقی ملازمین تک محدود ہوگا اور نیب کسی زیر تفتیش ملزم کے اثاثہ جات منجمد نہیں کرسکے گی۔

بل کے مطابق چیئرمین اور ڈائریکٹر جنرل نیب کسی گرفتاری کے لیے پراسیکیوٹر جنرل سے مشاورت کے پابند ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مذہبی جماعت کی جانب سے رانا ثنا اللہ کیخلاف احتجاج بلا جواز ہے:احسن اقبال

رواں سال 28 فروری کو پنجاب اسمبلی میں نیب قوانین کے خلاف قرارداد بھی منظور کی گئی تھی جس میں لاہور ڈویلمپنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کی گرفتاری اور نیب پر اختیارات سے تجاوز کرنے کا الزام عائد کرکے اس کی مذمت کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا کی مسلمان سماجی کارکن یاسمین کو امریکہ میں داخلے سے روک دیا گیا

یاد رہے کہ اس وقت نیب شریف خاندان سمیت دیگر کئی اہم مقدمات کی تفتیش کررہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ  کریں