حکومت عوام دوست بجٹ ضرور پیش کرے گی: مریم اورنگزیب

حکومت عوام دوست بجٹ ضرور پیش کرے گی: مریم اورنگزیب
کیپشن: فیس بک فوٹو

چترال: وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگیزیب کا کہنا ہے کہ حکومت عوام دوست بجٹ ضرور پیش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں :- سب کچھ چھوڑ سکتی ہوں لیکن اداکاری کو چھوڑنے بارے سوچ بھی نہیں سکتی،کرینہ کپور خان
چترال میں پریس کلب کی تقریب سے گفتگو میں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت عوام دوست بجٹ ضرور پیش کرے گی۔ انہوں نے عمران خان پر جے آئی ٹی میں شامل نامعلوم افراد سے ہدایات لینے کا الزام بھی لگایا۔ وزیرمملکت نے کہا کہ نیب کے گواہ واجد ضیا بتائیں کہ انہوں نے تحقیقات پر کتنے پیسے خرچ کیے، ٹیم میں چالیس لوگ کون تھے؟

یہ بھی پڑھیں :- باکسنگ کِنگ رِنگ میں اترنے کیلئے تیار ، عامر خان نے پریکٹس شروع کر دی
خیال رہے اس سے قبل نوازشریف نے بھی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں 40 لوگوں نے تفتیش کی، قوم جاننا چاہتی ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں نامعلوم افراد کون تھے ؟ ان کا کہنا تھا کہ نا انصافی پوری قوم کو نظر آ رہی ہے۔