سپریم کورٹ نااہلی کیس کا محفوظ فیصلہ آج سنائے گی

سپریم کورٹ نااہلی کیس کا محفوظ فیصلہ آج سنائے گی
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ کی جانب سے نااہلی مدت کے تعین سے متعلق کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :- ٹیم میں ایورج کرکٹرز کی کوئی گنجائش نہیں : مکی آرتھر

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت سے متعلق کیس کا فیصلہ آج دن 11 بجے سنایا جائے گا جب کہ فیصلہ 14 فروری کو محفوظ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :- مداح ”سوشل میڈیا اسٹیٹس“ کو ان کی صحت سے متعلق خبر نہ سمجھیں، ترجمان عرفان خان
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ 14 فروری 2018 کو آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے اپنے دلائل مکمل کیے تھے جس کے بعد سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا تھاآج کا سپریم کورٹ کا فیصلہ نوازشریف کی سیاسی مستقبل کا حتمی فیصلہ کر ے گا کہ وہ الیکشن لڑ سکیں گے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں :نواز شریف کی نااہلی ، امریکی کامیڈین بھی پیچھے نہ رہا ایسی بات کر دی کہ ۔۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال 28 جولائی کو سپریم کورٹ نے نوازشریف کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد انہیں پارٹی صدارت سے بھی ہٹا دیا گیا تھا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین بھی اسی آرٹیکل کے تحت نااہل ہوئے تھے ۔