'انتہا پسند گروہوں کا ہدف نوجوان ہوتے ہیں کیونکہ وہ تبدیلی کے خواہشمند ہوتے ہیں'

 'انتہا پسند گروہوں کا ہدف نوجوان ہوتے ہیں کیونکہ وہ تبدیلی کے خواہشمند ہوتے ہیں'

اوسلو: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوئیٹریس نے کہا ہے کہ انتہا پسند گروہوں کا ہدف نوجوان ہوتے ہیں کیونکہ وہ تبدیلی کے خواہشمند ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈائیلاگ، ہم آہنگی، سیاسی عمل میں شمولیت، گڈ گورننس اور انسانی حقوق کا احترام کر کے نوجوانوں کو آگے بڑھایا جائے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ غیر ملکی مداخلت، قبضہ، سیاسی و اقتصادی نا انصافی، امتیازی سلوک بھی انتہا پسندی کو پروان چڑھاتی ہیں انہیں بھی ختم کیا جانا چاہیے۔

اقوام متحدہ میں انسداد دہشت گردی سے متعلق ایونٹ کا انعقاد پاکستان اور ناروے کی جانب سے کیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیوگوئیٹریس نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ بچوں اور نوجوانوں کو ذمہ دار شہری بنانے کے لیے اقدامات کیے جانے چاہئیں اور خاص طور پر ڈائیلاگ، ہم آہنگی، سیاسی عمل میں شمولیت، گڈ گورننس اور انسانی حقوق کے احترام کو یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں: آئندہ انتخابات سے قبل حکومت کا نیب قوانین میں تبدیلیاں لانے کا فیصلہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نے جرأت سے مقابلہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نفرت کا پرچار کر کے نوجوانوں کو عدم برداشت اور تشدد کی جانب مائل کیا جاتا ہے اور غیرملکی مداخلت، قبضہ، سیاسی و اقتصادی ناانصافی، امتیازی سلوک جیسے عمل بھی انتہاپسندی پروان چڑھاتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مذہبی جماعت کی جانب سے رانا ثنا اللہ کیخلاف احتجاج بلا جواز ہے:احسن اقبال


اقوام متحدہ میں ناروے کے سفیر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف سب سے اہم سرمایہ نوجوان ہیں۔ تقریب میں مختلف ممالک کے سفیروں، سفارتکاروں اور پاکستان کی اہم سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں