ایون فیلڈ ریفرنس، نواز شریف اور مریم نواز آج احتساب عدالت پیش نہیں ہونگے

ایون فیلڈ ریفرنس، نواز شریف اور مریم نواز آج احتساب عدالت پیش نہیں ہونگے

اسلام آباد: موسم کی خرابی کا بہانہ یا تاحیات نااہلی کا خوف نواز شریف اور مریم نواز اسلام آباد نہیں جائیں گے۔ نواز شریف اور مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کیلئے احتساب عدالت میں پیش ہونا تھا لیکن طیارے کے کپتان نے اڑان بھرنے سے انکار کر دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: حکومت عوام دوست بجٹ ضرور پیش کرے گی: مریم اورنگزیب


سپریم کورٹ نااہلی کے تعین سے متعلق 62 ون ایف پر بڑا فیصلہ آج سنائے گی۔ یاد رہے شریف فیملی نے پاناما کیس کا فیصلہ بھی گھر میں بیٹھ کر ہی سنا تھا۔

واضح رہے سپریم کورٹ کورٹ نے پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی 2017 کے فیصلے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد وہ وزارت عظمیٰ کے عہدے سے سبکدوش ہو گئے تھے۔ دوسری جانب گذشتہ برس 15 دسمبر کو عدالت عظمیٰ نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو بھی نااہل قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں: 'انتہا پسند گروہوں کا ہدف نوجوان ہوتے ہیں کیونکہ وہ تبدیلی کے خواہشمند ہوتے ہیں'

سابق وزیراعظم نواز شریف اور تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کو آئین کی اسی شق یعنی آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا گیا تھا۔ جس کے بعد اس بحث کا آغاز ہوا کہ آیا سپریم کورٹ کی جانب سے ان افراد کو تاحیات نااہل قرار دیا گیا یا یہ نااہلی کسی مخصوص مدت کے لیے ہے۔ اس شق کی تشریح کے حوالے سے سپریم کورٹ میں 13 مختلف درخواستوں پر سماعت کی گئی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں