بزدل لوگ سیاسی لیڈر کو نااہل کرتے ہیں، مریم اورنگزیب

بزدل لوگ سیاسی لیڈر کو نااہل کرتے ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا منتخب وزیراعظم کو نااہل پہلے کیا جاتا ہے اور ٹرائل بعد میں ہوتا ہے یہ وہی فیصلہ ہے جس کے تحت بھٹو کو پھانسی اور بے نظیر کو شہید کیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نامعلوم لوگوں نے پہلے وزیراعظم کی سیٹ سے پھر پارٹی صدارت سے ہٹایا جو پاکستان کا آئین توڑتا ہے اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے مزید کہا واجد ضیا 40 لوگوں کے نام بتانے سے قاصر ہے اور جس شخص نے حسین نواز کی تصویر لیک کرائی اس کا نام بھی نہیں بتایا گیا جبکہ واجد ضیا کہہ چکے ہیں تنخواہ کی کوئی دستاویزات نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: نواز شریف اور جہانگیر ترین تاحیات نااہل قرار

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نامعلوم لوگ وزیراعظم کی سیاست کا فیصلہ کرتے ہیں اور عوام آج کے فیصلے کو قبول نہیں کریں گے کیونکہ پاکستان کی سول سوسائٹی اور میڈیا اب بیدار ہو چکے ہیں۔

لیگی رہنما نے کہا بزدل لوگ سیاسی لیڈر کو نااہل کرتے ہیں لیکن نواز شریف کا ایک ہی نعرہ ہے ووٹ کو عزت دو کیونکہ اب نظریہ ضرورت پاکستان کی عوام استعمال کرے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نقیب اللہ قتل کیس، راؤ انوار کی شوٹر ٹیم کا رکن پولیس اہلکار گرفتار

یاد رہے سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت ارکان پارلیمنٹ کی نااہلی کی مدت کی تشریح سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا جس کے تحت نواز شریف اور جہانگیر ترین کو  تاحیات نااہل قرار دیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں