نواز شریف کی تاحیات نااہلی کیخلاف لیگی کارکنان کا احتجاج

نواز شریف کی تاحیات نااہلی کیخلاف لیگی کارکنان کا احتجاج

اسلام آباد: نواز شریف کی تاحیات نااہلی کیخلاف لیگی کارکنان نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج شروع کر دیا ۔سپریم کورٹ کے باہر لیگی کارکنوں نے نعرے لگانا شروع کردیے ۔لیگی کارکنان نے نعرے لگانے شروع کر دیے کہ"نواز شریف کی تاحیات ناہلی نامنظور ".

خیال رہے کہ آج سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت ارکان پارلیمنٹ کی نااہلی کی مدت کی تشریح سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا جس کے تحت نواز شریف اور جہانگیر ترین تاحیات نااہل ہیں۔عدالتی فیصلے میں کہا گہا کہ جو شخص صادق اور امین نہ ہو اسے آئین تاحیات نااہل قرار دیتا ہے اور جب تک عدالتی ڈیکلریشن موجود ہے نااہلی رہے گی۔یہ سپریم کورٹ بینچ میں شامل 5 ججوں کا متفقہ فیصلہ ہے جس میں جسٹس عظمت سعید شیخ نے اضافی نوٹ بھی لکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف اور جہانگیر ترین تاحیات نااہل قرار
  

واضح رہے سپریم کورٹ کورٹ نے پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی 2017 کے فیصلے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد وہ وزارت عظمیٰ کے عہدے سے سبکدوش ہو گئے تھے۔ دوسری جانب گذشتہ برس 15 دسمبر کو عدالت عظمیٰ نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو بھی نااہل قرار دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں