سابق اداکارہ عائشہ خان کی مہندی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

سابق اداکارہ عائشہ خان کی مہندی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: فوتو سوشل میڈیا

 اسلام آباد: سابق پاکستانی اداکارہ عائشہ خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے، گزشتہ روز ان کی رسم حنا کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی، جس میں ان کے دوست احباب اور کچھ شوبز ستاروں نے شرکت کی۔

14f019556bdcd23437685fa134df8c1f

ان  تصاویر میں عائشہ خان نے روایتی سبز اور پیلے رنگ کا انتخاب نہیں کیا بلکہ کولڈن اور میرون رنگ کے امتزاج سے لباس زیب تن کیا ہے جبکہ میجر عقبہ حدید ملک نے سفید شلوار قمیض زیب تن کر رکھی ہے ۔

0a94f7b378e29095266130520df8612d

عائشہ خان کی مہندی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں اور مداح ان کی نئی زندگی کے نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عائشہ خان نے اپنے منگیتر کی تصویر مداحوں سے شیئر کر دی
  

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ عائشہ خان نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا، جس کے کچھ دن بعد انہوں نے اپنی اور اپنے منگیتر کی تصویر پوسٹ کرکے تمام مداحوں کو شادی کی اطلاع دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:عائشہ خان نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کر دیا   

 خیال رہے کہ عائشہ خان کے ہونے والے شوہر عقبہ حدید ملک پاک فوج کے ایک سینئر افسر ہیں۔ مییجر عقبہ حدید ملک، برطانیہ کی مشہور زمانہ سینڈ ہرسٹ ملٹری اکیڈمی میں برطانوی فوجی افسران کو تربیت دینے والے پہلے پاکستانی فوجی افسر ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں