جرمنی کا شام پر ممکنہ فوجی کارروائی میں شمولیت سے انکار

جرمنی کا شام پر ممکنہ فوجی کارروائی میں شمولیت سے انکار

برلن: جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ایک پریس کانفرنس میں واضح کر دیا ہے کہ برلن حکومت شام میں کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی کا حصہ نہیں بنے گی۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال ’ناقابل قبول‘ ہے۔

دوسری جانب جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا ہے کہ شام میں صدر بشار الاسد کے خلاف کسی بھی ممکنہ عسکری کارروائی سے قبل مغربی اتحادی ممالک کو جرمنی سے مشاورت کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کسی بھی عسکری مہم سے قبل اتحادی ممالک کا متحد اور ہم خیال ہونا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف اور جہانگیر ترین تاحیات نااہل قرار

یاد رہے دمشق کے مضافاتی علاقے مشرقی غوطہ میں مبینہ کیمیائی حملے کے بعد امریکا اور اتحادی ممالک شام میں عسکری کارروائی پر غور کر رہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سپریم کورٹ سے آنیوالے فیصلے کی حمایت کرتا ہوں، جہانگیر ترین
 

ادھر روس نے امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی ایسی کارروائی سے گریز کریں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں