سعودی عرب میں پانچویں منزل سے گرنے والا 50 سالہ شخص بچ گیا

سعودی عرب میں پانچویں منزل سے گرنے والا 50 سالہ شخص بچ گیا
کیپشن: عرب نیوز

ینبع: سعودی عرب کے اہم شہر ینبع میں ایک رہائشی  عمارت کی پانچویں منزل سے گرنے والے 50سالہ غیر ملکی کو بروقت طبی امداد فراہم کرکے بچا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں رہائش پذیر 50 سالہ غیر ملکی شہری حرکت قلب بند ہونے کے باعث اچانک پانچویں منزل سے گر پڑا ۔اور زخموں کی وجہ سے غیر ملکی کا کافی خون ضائع ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں :- بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور کی بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

آپریشن سے قبل اور دوران دل کی حرکت 3بار بند ہوگئی تھی۔ ینبع جنرل اسپتال کی طبی ٹیم نے اطمینان دلایا ہے کہ آپریشن کے بعد غیر ملکی خطرے سے باہر ہے اور اب اسکی صحت مستحکم ہوگئی ہے۔