شریف خاندان کی سیاست کا خاتمہ ہو گیا، شیخ رشید

شریف خاندان کی سیاست کا خاتمہ ہو گیا، شیخ رشید

اسلام آباد: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سپریم کورٹ سے آنے والے فیصلے کو تاریخی فیصلہ قرار دیدیا۔ کہتے ہیں شریف خاندان کی سیاست کا خاتمہ ہو گیا اور اب ن لیگ کو کوئی جسٹس قیوم نہیں مل سکتا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  بزدل لوگ سیاسی لیڈر کو نااہل کرتے ہیں، مریم اورنگزیب

ان کا مزید کہنا تھا آج یہی فیصلہ متوقع تھا اور آرٹیکل 62 کی تشریح ہو گئی ہے۔ یہ معاملہ پارلیمنٹ میں حل کر لینا چاہئے لیکن مجھے تو اسمبلی میں سپیکر بھی بات نہیں کرنے دیتا۔ شیخ رشید نے  کہا میں نے اسمبلی میں ختم نبوت کی شق میں تبدیلی کیخلاف آواز اٹھائی۔

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا سپریم کورٹ بڑی عدالت ہے فیصلے کو تسلیم کرنا چاہئے۔ حکومت نے 62 ون ایف میں ترمیم کی کوشش کی تو حماقت ہو گی اور اگر ن لیگ  ترمیم لائی تو چیلنج کریں گے۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ نے جذبات میں جو فیصلے کیے آج وہ الٹے ثابت ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ سے آنیوالے فیصلے کی حمایت کرتا ہوں، جہانگیر ترین

یاد رہے سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت ارکان پارلیمنٹ کی نااہلی کی مدت کی تشریح سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا جس کے تحت نواز شریف اور جہانگیر ترین کو تاحیات نااہل قرار دیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں