اگر آپ بھی اپنا ہر دن خوشگوار اور صحت مند گزارنا چاہتے ہیں تو یہ کام ضرور کریں

اگر آپ بھی اپنا ہر دن خوشگوار اور صحت مند گزارنا چاہتے ہیں تو یہ کام ضرور کریں
فوٹو:سوشل میڈیا

لاہور: زندگی میں ہر انسان چاہتا ہے کہ اس کا آنیوالا دن خوشگوار صحت مند رہتے ہوئے گزرے مگر اس کے لئے اپنے جسم کو حرکت دینا اور ورزش کرنا بھی ضرور ی ہے۔


یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا سٹا رشام ادریس اہلیہ سمیت کار حادثے میں زخمی

خوش و خرم اور چاک و چوبند دن گزارنے کیلئے صبح اٹھ کر طہارت وغیرہ سے فارغ ہوکر دانت صاف کریں۔ نماز اور تلاوت واذکار سے فارغ ہوکر تھوڑی دیر کھلی ہوا میں چہل قدمی کریں یا ہلکی پھلکی ورزش کر یں اور لمبے گہرے سانس لیں۔ورزش کے فوراً بعد پھل کھانے اور پانی پینے سے اجتناب کریں۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں 30 سال سے زائد خاتون سے شادی کرنے پر 20 ہزار ریال کا اعلان

اپنی صبح کا آغاز مثبت سوچ اور مسکراتے ہوئے چہرے کے ساتھ کریں اس سے آپ کا پورا دن خوشگوار گزرے گا۔رات میں سونے سے پہلے سات بادام کسی برتن میں بھگو کر رکھ دیں اور صبح چھلکا اتار کر نہار منہ چبا کر کھائیں یا خالص شہد اور نیم گرم پانی کے ساتھ نہار منہ استعمال کریں۔ناشتے میں دودھ ، سیب ، فریش جوس ، انڈے اور ملک شیک وغیرہ کا استعمال کریں .

یہ بھی پڑھیں:معروف ٹی وی اینکر اقرار الحسن نے دوسری شادی کرلی

زیادہ چکنائی والے اور باہر کے کھانے مضر صحت ہیں ان سے اجتناب کریں۔ دوپہر اور رات کے کھانے میں سبزیاں ، دالیں اور گوشت وغیرہ کے ساتھ سلاد اور دہی کا استعمال لازمی کریں۔دوپہر کے وقت آدھا گھنٹہ قیلولہ صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کی تاریخ کا پہلا فیشن ویک شروع ہو گیا

روٹین کی غذاﺅں میں ٹھنڈی ، کھٹی اور تیز مرچ مسالے والی اشیاءسے پرہیز کریں۔ کھانے کے بعد میٹھا کھانا اور ٹہلنا مفید ہے جبکہ کھانے کے فورا بعد نہانا یا لیٹنا اور الٹا سونا مضر صحت ہے۔ سلور کے برتن میں پکانے سے پرہیز کریں اور جہاں تک ممکن ہو رات کا کھانا جلدی کھائیں۔ رات کو وقت پر سونے اور صبح جلدی اٹھنے کے اصول پر عمل کریں۔ اس سے آپ کا ہر آنے والا دن پہلے سے زیادہ خوشگوار ہو گا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں