ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری

کراچی: بیرونی قرضوں اور سرکاری مد میں ادائیگیوں کے باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر مزید 15 کروڑ 66 لاکھ ڈالرز کم ہو گئے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 6 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر17 ارب 63 کروڑ 98 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔

مزید پڑھیں:  بجٹ 2019، کھاد پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی کا امکان

اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 16 کروڑ 37 لاکھ ڈالرز کمی سے 11 ارب 43 کروڑ 83 لاکھ ڈالرز جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 71 لاکھ ڈالرز اضافے سے 6 ارب 20 کروڑ 15 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں