ترقی کرنی ہے تو کسانوں پر پیسہ خرچ کرنا ہوگا: عمران خان

ترقی کرنی ہے تو کسانوں پر پیسہ خرچ کرنا ہوگا: عمران خان

وزیر آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کسانوں کے قرضے بڑھتے جا رہے ہیں، ہم کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ کسانوں کو معقول منافع نہیں مل رہا۔ ترقی کرنی ہے تو کسانوں پر پیسہ خرچ کرنا چاہیئے۔ 29 اپریل کو ہمارا مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جنگ کرپٹ حکمرانوں کے خلاف ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف نے 300 ارب روپے چوری کر کے بیٹوں کیلئے بیرون ملک فیکٹریاں لگائیں تاکہ وہ اور امیر ہوجائیں۔ بڑے بڑے منی لانڈرز میں آصف علی زرداری بھی شامل ہیں۔