امریکی سفارتکار کی گاڑی سے جاں بحق عتیق کے اہل خانہ کا انصاف کی عدم فراہمی پر احتجاج

امریکی سفارتکار کی گاڑی سے جاں بحق عتیق کے اہل خانہ کا انصاف کی عدم فراہمی پر احتجاج
کیپشن: atteeq family protest ( image by LancasterOnline.com)

اسلام آباد :امریکی سفارتکار کی گاڑٰی کی ٹکرسے ہلاک ہونے والے عتیق کے اہل خانہ کا انصاف کی عدم فراہمی پر احتجاج ، مظاہرین کی امریکہ کے خلاف نعرے بازی اورکرنل جوزف کی گرفتاری کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہونے والے عتیق کے اہل خانہ کا انصاف کی عدم فراہمی شدید احتجاج ، مظاہرین نے امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کرنل جوزف کو فوری گرفتار کیا جائے ، انتظامیہ نے دو دن تک متعلقہ حکام تک مطالبات پہنچانے کی یقین دہانی کروا دی۔

امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکرسے ہلاک ہونے والے پاکستانی جوان عتیق کے والدین تاحال انصاف کے منتظر ہیں ، اہل علاقہ نے متاثرہ خاندان کے ہمراہ کئی گھنٹوں تک احتجاج کیا ۔

امریکہ کے خلاف نعرے بازی ، جائے حادثہ پر قرآن خوانی اور نماز جمعہ بھی ادا کی۔عتیق کے والد نے ملزم کرنل جوزف کو پاکستانی قوانین کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مقتول عتیق کے بھائی نے دھمکی دی ہے کہ اگر انصاف نہ ملا تو بیوی بچوں سمیت سپریم کورٹ کے سامنے خود کشی کر لے گا ، اہل علاقہ نے چڑیا گھر چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی بھی نکالی۔

انتظامیہ نے دو دن تک متعلقہ حکام تک مطالبات کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔