میرے کوئی سیاسی عزائم نہیں اور نہ ہی میں سیاست میں آؤں گا: میاں ثاقب نثار

میرے کوئی سیاسی عزائم نہیں اور نہ ہی میں سیاست میں آؤں گا: میاں ثاقب نثار
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ میرے کوئی سیاسی عزائم نہیں اور نہ ہی میں سیاست میں آؤں گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا کہ عدلیہ پر تنقید کرنے والوں کے معاملے کو ذاتی حیثیت میں نہیں دیکھ رہے۔ سپریم کورٹ سمیت ملک بھر کی عدالتیں آئین اور قانون کی پاسدار ہیں۔ سپریم کورٹ نے آج تک کسی سیاسی مقدمے پر آز خود نوٹس نہیں لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 50 سے زائد از خود نوٹسز بنیادی حقوق سے متعلق لیے۔ بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ملک میں پانی، صحت، توانائی اور تعلیم سمیت کسی بنیادی حقوق کیلئے کچھ بھی نہیں کیا گیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ وہ بلوچستان کی طرح کے پی کے میں بھی جائیں گے۔ سیاسی مقدمات میں تمام فریقین نے سیاسی دائرہ اختیار کو تسلیم کیا۔