قومی ہاکی ٹیم نے کامن ویلتھ گیمز میں فتح کا مزہ چکھ لیا

قومی ہاکی ٹیم نے کامن ویلتھ گیمز میں فتح کا مزہ چکھ لیا

گولڈ کوسٹ : کامن ویلتھ گیمز میں قومی ہاکی ٹیم نے کینیڈا کو 3-1 سے شکست دے کر ساتویں پوزیشن حاصل کر لی، نویں پوزیشن کے میچ میں ویلز نے جنوبی افریقہ کو ہرا دیا۔
آسٹریلیا میں کھیلے گئے میچ میں کینیڈا نے پہلے منٹ میں جیمز کرک پیٹرک کے ذریعے ایک گول کی برتری حاصل کی جسے ارسلان قادر نے کھیل کے 34ویں منٹ میں فیلڈ گول کے ذریعے برابر کر دیا۔ 40 ویں منٹ میں پاکستان ٹیم نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے برتری حاصل کرلی، یہ گول پنالٹی کارنر سپیشلسٹ مبشر علی نے کیا۔ کھیل ختم ہونے سے صرف 3 منٹ قبل عرفان جونیئر نے تیسرا گول کر کے پاکستان ٹیم کی فتح پر مہر ثبت کی۔
واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں یہ پاکستان ہاکی ٹیم کی پہلی فتح ہے، اس سے قبل ویلز، بھارت، انگلینڈ اور ملائیشیا کے خلاف تمام معرکے بغیر کسی فیصلے کے ختم ہوگئے تھے۔