تاحیات نااہلی کے بعد نواز شریف کی سیاست مزید مضبوط ہوگی:جاوید ہاشمی

تاحیات نااہلی کے بعد نواز شریف کی سیاست مزید مضبوط ہوگی:جاوید ہاشمی
کیپشن: image by neo twitter

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ تاحیات نااہلی کے بعد نواز شریف کی سیاست مزید مضبوط ہوگی ، جنوبی پنجاب کا نیا صوبہ بننے سے ن لیگ کو دو گنا ووٹ ملیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی نے نیو ٹی وی کے پروگرام لائیو ود نصر اللہ ملک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب بھی نواز شریف کے ساتھ ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمیشہ آرٹیکل 62 ، 63 کی مخالفت کی، جنوبی پنجاب میں نواز شریف کے ساتھ ہیں، جنوبی پنجاب بھی نواز شریف کے ساتھ ہے، مسلم لیگ ن موجودہ اسمبلی سے جنوبی پنجاب کا صوبہ بنائے، میرے اور نواز شریف کے مقدمے میں مطابقت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دینے کے بعد ان کی سیاست ختم نہیں ہوئی تھی ، شہباز شریف اپنا کارڈ کسی دوسرے کے ہاتھ میں نہ دیں، جنوبی پنجاب کا صوبہ بننے سے ن لیگ کو دوگنا ووٹ ملے گا۔

انھوں نے کہا کہ نواز شریف کھڑے رہے تو کوئی بندہ نہیں ٹوٹے گا، عمران خان بارہویں نہیں تیرہویں کھلاڑٰی ہیں۔