’ساری رونق حکومت تک ہے، حکومت گئی تو نون لیگ کے ساتھ کوئی نہیں ہو گا‘

’ساری رونق حکومت تک ہے، حکومت گئی تو نون لیگ کے ساتھ کوئی نہیں ہو گا‘

لاہور: ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تو پارٹی کے مختلف اعلیٰ قائدین نے رابطہ کیا لیکن میں فیصلہ کرچکا تھا۔ ہر سیاسی جماعت میں مسئلے مسائل ہوتے ہیں، لیڈر سب کو متحد رکھتا ہے۔

ڈاکٹر رمیش کمار نے پروگرام ایٹ کیو میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے نجکاری کے خلاف میری بات نہیں سنی گئی تو میں نے اخبار میں کالم لکھا۔ ن لیگ نے میری بات نہیں مانی کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کا چیئرمین ہندو ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اصولوں کی بات کرتا ہوں، خوشامد نہیں کرسکتا۔ میں عدلیہ کے احترام اور قومی اداروں کے استحکام کی بات کرتا ہوں۔ میرے خلاف کوئی کرپشن کا داغ نہیں، منفی سوچ والے بندے ہر جگہ ہوتے ہیں۔ میں مخصوص نشستوں کے خلاف ہوں، پک اینڈ چوس کا سسٹم ختم ہونا چاہیے۔ پہلے خدا پھر کمیونٹی اس کے بعد سیاسی جماعت کو جوابدہ ہوں۔

ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ ن لیگ اجلاسوں میں خوشامد کی جاتی ہے میں نواز شریف کو تنقید بھری چٹیں لکھ کر دیتا تھا۔ ساری رونق حکومت تک ہے، حکومت گئی تو کوئی نون لیگ کے ساتھ نہیں ہو گا۔ مریم میری بہوں کی طرح ہیں لیکن انہیں ابھی سیاست سیکھنی ہے، تمام سیاسی جماعتیں ملک کا اثاثہ ہیں انہیں قائم رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آئندہ الیکش میں آسانی سے حکومت بناسکتی ہے، زندگی سیکھنے کیلئے ہوتی ہے لیکن ساری زندگی سیکھنے کیلئے نہیں ہوتی۔ خیبرپختونخوا پولیس سمجھدار ہے، کرک مندر بازیاب کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ سندھ میں پیپلزپارٹی نے بیڑاغرق کیا ہوا ہے، پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی مکمل گرفت میں نہیں۔