پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا
کیپشن: کل بھی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ فیس بُک

لاہور: ملک میں بارش کا نیا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ لاہور، قصور، میاں چنوں، شور کوٹ سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر کہیں ہلکی کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں پشاور، مالاکنڈ اور دیگرعلاقوں میں بادل برسیں گے۔ کوئٹہ، ژوب، سبی میں بھی بارش ہو گی۔ اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے لاڑکانہ، سکھر ڈویژن کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کل بھی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔