جنوبی وزیرستان، باراتیوں کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 6 افراد جاں بحق

جنوبی وزیرستان، باراتیوں کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 6 افراد جاں بحق
کیپشن: 8 بچے تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے، لیویز ذرائع۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ فیس بُک

جنوبی وزیرستان: جنوبی وزیرستان کی  تحصیل توحیلہ کے علاقہ زار میلی میں باراتیوں کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں 6 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والی یہ 6 خواتین باراتیوں کی گاڑی میں سوار تھیں جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

لیویز ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ 8 بچے تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔