ایمزون 3 ہزار مصنوعی سیاروں سے انٹرنیٹ فراہم کرے گی

ایمزون 3 ہزار مصنوعی سیاروں سے انٹرنیٹ فراہم کرے گی
کیپشن: Image by Time Magazine

واشنگٹن:امریکی کمپنی ایمزون نے زمین کے قریبی مدار میں موجود 3000 مصنوعی سیاروں کی مدد سے دنیا کے مختلف خطوں کو انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایمزون کی جانب سے اس منصوبے کو کوئبر کا نام دیا گیا ہے۔ایمزون کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ایک نیا منصوبہ ہے جس کا مقصد فضاءمیں نئے مصنوعی سیارے بھیجنا اور دنیا کے غریب خطوں اور انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم علاقوں کو کم قیمت پر انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کرنا ہے۔

بلیو اوریجن کمپنی نے زمین سے 367 میل کی دوری پر 784 مصنوعی سیارے بھیج رکھے ہیں جب کہ 1296 مصنوعی سیارے 379 میل اور 1156 مصنوعی سیارے 391 میل کی دوری پر زمین کے مدار میں چھوڑ رکھے ہیں۔

یہ مصنوعی سیارے زمین کے 95 فیصد باشندوں کو انٹرنیٹ کی سہولیت فراہم کریں گے جب کہ ایمزون کمپنی اس منصوبے پر اربوں ڈالر کی رقم صرف کرے گی۔ اس منصوبے میں مصنوعی سیارے اور فضائی سسٹم شامل ہے۔ اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں کچھ برس لگ سکتے ہیں۔