مسلم ممالک وزیر اعظم عمران خان کومسلم اُمہ کالیڈرسمجھتے ہیں، فوادچودھری

مسلم ممالک وزیر اعظم عمران خان کومسلم اُمہ کالیڈرسمجھتے ہیں، فوادچودھری
کیپشن: Image Source: Twitter Account

کھیوڑہ:فوادچودھری نے کہا ہے کہ سعودی عرب،یو اے ای،ایران وزیر اعظم عمران خان کومسلم اُمہ کالیڈرسمجھتے ہیں،تحریک انصاف ملک میں نئی خارجہ پالیسی لیکر آرہی ہےجبکہ دہشت گردی کےخاتمےکیلیےافغانستان میں امن ضروری ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ، وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری نے کھیوڑہ میں دوستی اسپورٹس فیسٹیول سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ  دہشت گردی کے واقعات دنیا بھر  کے مختلف ممالک میں ہو رہے ہیں دہشت گردی جیسے ناسور دنیا تقریبا ہر ملک متاثر ہے ۔ہزارہ کمیونٹی کادرد ہمارے دلوں میں ہیں،کوئٹہ جیسے واقعات ہمیں آگے بڑھنےسےنہیں روک سکتے ، ملک سے دہشت گردی کا صفایا کرنے کےلیے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدکی ضرورت ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ کھیوڑا سیاحت کا بہت بڑا مرکز ہے، پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں ، ویزا کی پالیسی کو مزید آسان ترین بنا دیا گیا ہے تاکہ پاکستان میں سیاحت کا شعبہ مزید ترقی کرے ۔ 

وفاقی وزیر نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اندرون سندھ کی چھوٹی سی پارٹی بن گئی ہےفاٹاسےمتعلق پیپلز پارٹی نےسوتیلےپن کامظاہرہ کیا،فاٹا پر ایک ہزارارب روپے 10برس میں خرچ کرینگے،جمہوریت کو خطرہ ہے نہ ہی نظام کو بلکہ خطرہ ان افرادکوہےجو کچھ جیل میں اور جن کچھ کوجیل جاناہےپاکستان کےملزمان کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کاحال بہت براہے،شہبازشریف کےکارنامےکھل کر عوام کے سامنےآ گئےہیںٕ نہ جمہوریت خطرےمیں ہےنہ ہی اسلام خطرےمیں ہے،جیل میں موجودڈاکو خطرے میں ہیں جو ڈاکو جیل میں ہیں وہ  باہرآنےکی کوشش میں ہیں جوباہرہیں وہ بچنےکی کوشش کررہےہیں۔