نیب نے فواد چوہدری کے بیانات کا نوٹس لے لیا

نیب نے فواد چوہدری کے بیانات کا نوٹس لے لیا
کیپشن: Image Source: NNI

اسلام آباد : نیب نےپی ٹی آئی رہنما علیم خان کے کیس کےحوالےسےوفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کےبیان کانوٹس لےلیا۔ 

نیب اعلامیے کے مطابق ،وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ماضی اور حالیہ بیانات کا  جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ معلوم کیا جا سکے کے وفاقی وزیر کے بیانات نیب کےمعاملات میں مداخلت کی کوشش تونہیں اگر  فوادچوہدری کےبیانات نیب قانون کی خلاف ورزی ہوئےتوکارروائی ہوسکتی ہے۔ 

نیب اعلامیے میں کہا گیا کہ قومی احتساب بیوروکاتعلق کسی سیاسی جماعت،گروہ یافردسےنہیں نیب نےاپنےعمل سےاپنی غیرجانبداری کوثابت  کیا ہے ، نیب کی پہلی اورآخری وابستگی ریاست پاکستان سےہے۔ نیب ملک کی لوٹی ہوئی دولت لانے والا پاکستان کا سب سے بڑا ادارہ ہے ۔