پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، انسٹرکٹر پائلٹ میجر عمر، لیفٹیننٹ فیضان شہید

پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، انسٹرکٹر پائلٹ میجر عمر، لیفٹیننٹ فیضان شہید
کیپشن: میجر عمر گجرات اور لیفٹیننٹ فیضان کا تعلق کلر کہار سے تھا۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

راولپنڈی: پاک فوج کا تربیتی مشاق طیارہ گجرات کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ پاک فوج کا تربیتی طیارہ گجرات کے گاؤں چوپالا میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں 2 پائلٹ میجر عمر اور لیفٹیننٹ فیضان سوار تھے اور انہیں جان بچانے کے لیے طیارے سے باہر نکلنے کا موقع نہ مل سکا جس کے نتیجے میں دونوں شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عمر انسٹرکٹر اور لیفٹیننٹ فیضان زیر تربیت پائلٹ تھے۔ مشاق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اس دوران یہ ناخوش گوار واقعہ پیش آیا۔ میجر عمر گجرات اور لیفٹیننٹ فیضان کا تعلق کلر کہار سے تھا۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔