بنگلہ دیشی کرکٹر محمد شریف کا ہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بنگلہ دیشی کرکٹر محمد شریف کا ہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے رائٹ آرم فاسٹ باؤلر محمد شریف 20 سال سے زیادہ عرصے پر مشتمل ایک عمدہ کیریئر کا اختتام کرتے ہوئے، تمام طرز کی کرکٹ سے سبکدوش ہوگئے۔

شریف نے بنگلہ دیش کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 393 وکٹوں حاصل کر رکھیں تھیں۔

وہ فاسٹ کلاس کرکٹ میں تیز رفتار وکٹیں لینے والے کھلاڑیوں کی صف میں شامل تھے۔یاد رہے دائیں بازو کے درمیانے درجے کے باصلاحیت باؤلر اور لوئر آرڈر بیٹسمین شریف نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کا آغاز 2000 میں کیا تھا۔

شریف کو 10 ٹیسٹ 9 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔انہوں نے اپنے ملک کی جانب سے آخری انٹرنیشنل میچ 2007ء میں کھیلا تھا۔