سعودی عرب میں پہلی نماز تراویح

سعودی عرب میں پہلی نماز تراویح

ریاض، حرمین شریفین میں رمضان المبارک کی پہلی تراویح ادا کی گئی ۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں کورونا ضابطہ اخلاق کے تحت محدود نمازیوں کے ساتھ نماز تراویح ادا کی گئی ۔ 

مسجد الحرام میں قاری عبدالرحمان السدیس نے نماز تراویح پڑھا ئیں ، اس موقع  پر حرم میں معتمرین کی جانب سے کورونا ایس او پیز کے ساتھ طواف کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

دوسری جانب مدینہ منورہ میں بھی نماز تراویح ادا کی گئی  وہاں شیخ عبدالمحسن القاسم نے نماز تراویح پڑھائیں ۔
خیال رہے کہ سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث  مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نمازِ تراویح میں رکعت کی تعداد کو نصف کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس کے بعد حرمین میں 10 رکعت نماز تراویح پڑھائی گئیں ۔

اس موقع پر  تمام تر حفاظتی اقدامات اور تدابیر کو بھی سختی سے اختیار کیا گیا ہے۔