ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ کیلئے آج اجلاس پشاور میں رکھا:مولانا عبدالخبیر آزاد

ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ کیلئے آج اجلاس پشاور میں رکھا:مولانا عبدالخبیر آزاد
کیپشن: ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ کیلئے آج اجلاس پشاور میں رکھا:مولانا عبدالخبیر آزاد
سورس: file

پشاور: رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس تاریخ میں پہلی بار آج پشاور میں ہورہا ہے۔ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ اور ایک ہی دن عید منانے کے لیے اجلاس پشاور میں رکھا ہے۔

نیو نیوز کے مطابق مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی سمیت تمام علما نے بھائی چارے کی فضا قائم کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند کل صبح 7 بجکر 32 منٹ پر پیدا ہوچکا ہے۔ آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہوگی۔ آج شام چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں، آج شام بیشتر علاقوں میں مطلع صاف یا جزوی ابرآلود رہنے کا بھی امکان ہے۔