پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائے گا

سنچورین :پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کل سپر سپورٹ پارک، سنچورین میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے مابین سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

پاکستان ٹیم نے پہلے ٹی -20 میچ میں پروٹیز ٹیم کو 4وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ جنوبی افریقہ نے 4 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے کر نہ صرف جاندار کم بیک کیا بلکہ سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

واضح رہے اس گرائونڈ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز کے دو میچوں میں فتح حاصل کی تھی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں اپنی غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے اور کھلاڑی جیت کے لئے پرعزم ہیں۔پاکستان ٹیم بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ میزبان ٹیم کو کپتانی ہنریک کلاسین کریں گے۔