جو بائیڈن کی رمضان المبارک کے آغاز پر مسلمانوں کو مبارک باد

جو بائیڈن کی رمضان المبارک کے آغاز پر مسلمانوں کو مبارک باد

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے ماہِ رمضان کے آغاز پر مسلمانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے امریکی مسلمانوں کی کورونا وائرس کے خلاف کوششوں کو سراہا ہے۔

خاتونِ اول 'جِل بائیڈن 'اور اپنی طرف سے مسلمانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے صدر  بائیڈن نے کہا  کہ"مسلمان اس مہینے کا آغاز ایک نئی امید کے ساتھ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماہِ رمضان کے دوران مسلمان اپنے اعتقاد کے مطابق دوسروں کی خدمت کے لیے اپنے آپ کو وقف کرنے کا اعادہ کریں گے ،اور وہ خدا کی نعمتوں کا شکر ادا کریں گے"۔

انہوں نےمزید  کہا کہ عالمی وبا کے دوران امریکی مسلمانوں نے ویکسین کی دریافت میں بنیادی کردار ادا کیا ہے