وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ
کیپشن: وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم سے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہم ملاقات کی جس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باوجودہ نے ملاقات کی ہے اور اس اہم ترین ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدملاقات میں شریک ہوئے ۔ ملاقات میں ملکی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال اور پاک فوج کےپیشہ ورانہ امورپربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 27 نکاتی ایجنڈےکی منظوری دی گئی۔ وزیر داخلہ نے  امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی ۔ 

اجلاس میں مذہبی جماعت کے احتجاج سے پیدا صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کو کورونا کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور ملک میں کوویڈ ویکسینیشن سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔

دوسری جانب کراچی، لاہور، اسلام آباد اور راول پنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مذہبی جماعت کا احتجاج  دوسرے روز بھی جاری ہے۔

احتجاج کے باعث متعدد اہم شاہراہیں بند ہیں اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ رش میں متعدد گاڑیاں اور ایمبولینسیں بھی پھنسی ہیں۔ کئی مقامات پر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے باعث متعدد پولیس اہلکار اور ٹی ایل پی کارکنان بھی زخمی ہوئے۔ پولیس نے 100 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔